ایم۔آئی۔ایس پبلشرز کاطرہ امتیاز رہا ہے کہ بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کی کہانیاں، ناول اور نصابی اور غیر نصابی کتب کو شائع کیا جائے ۔ اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایم۔آئی۔ایس نے بچوں کے لیے ناولز، انوکھی کہانیاں، تاریخی واقعات، عام فہم اور انتہائی موئثر معلوماتی مواد کو اب تک مختلف انداز میں شائع کیاہے۔ اپنی دلچسپی کی وجہ سے ہر کتاب کی طلب میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک درجنوں کتابیں اور ناولز منظر عام پر آچکے ہیں جس میں سے بہت سی کتابوں کے کئ کئ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ کتابیں کتنی مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
ان میں خاص طور پر خلاصتہ القرآن ، انبیاء قدم بقدم، مختصر پراثر( دو جلدوںمیں دستیاب ہے)، سیرت النبی (دو جلدیں)، الہی تیری چوکھٹ پہ، سفر گزشت، روشن ستارے، روشن قندیلیں، قیامت کب آئے گی، آو نماز سیکھیں، آو حدیث سیکھیں اور آو دعا سیکھیں (بچوں کے لیے خصوصی ڈرائنگ بک جس میں گراں قدر علم کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تفریح مواد بھی موجود ہے) اور رنگین تصویری البم “نقوش تاریخ اسلامی“ نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
ایم۔آئی۔ایس۔ آن لائن پبلشنگ اسٹور
مختصرپُراثر ایک مقبول سلسلہ ہے جس میں دلچسپ، مفیداورانتہائی معلوماتی حکایات اور واقعات شائع کیے جاتے ہیں جو کہ قارئین۔۔۔۔
قرآن مجید کے معانی ومطلب کوعام فہم الفاظ میں سمجھنا ہرایک کی خواہش ہوتی ہے، خلاصتہ القرآن اسی سلسلے میں عام فہم الفاظ میں ۔۔۔