تعارف :
کسی بھی ملک و قوم کا بہترین سرمایہ اور اس کی ترقی میں اہم کردار اس ملک کے باہمت اور باصلاحیت نوجوان ہوتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے جب ہی مکمل طور پر استفادہ کیا جاسکتا ہے جب کہ ان نوجوانوں کے بچپن ہی میں‌ان کے اندر موجود تعمیری اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کر کے اُن کی بہترین خطوط پر تربیت کی جائے تاکہ وہ اپنے ملک وقوم کو ایک بہتر مستقبل دے سکیں۔
اسی سلسلے میں ایم۔آئی۔ایس (اسٹوڈیواینڈ پبلشرز) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ بچوں‌کو جدید ٹیکنالوجی اور ابالاغ عامہ کے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے تعمیری وتعلیمی اور اخلاقی و تربیتی مواد بہتر انداز میں فراہم کیا جاسکے۔
مقاصد :
ایم۔آئی۔ایس کا مقصد بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات کے ذریعے ان کی ذہنی و فکری تربیت اور اُن میں پوشیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرکے انھیں ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے عملی میدان بھی فراہم کیا جاسکے جہاں وہ اپنےمستقبل کے لیے بہترین راہ کاانتخاب کرسکیں کیونکہ آج کے یہ بچےہی ملک و قوم کے مستقبل کے معمار ہیں جواس راہ پر چل کر آنے والی نسلوں کو ایک پر خلوص‌اور سچائی سے بھرپور معاشرہ دے سکیں گے۔
ایم۔آئی۔ایس کا دائرہ کار :
ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے بڑھتے ہوئے ایم۔آئی۔ایس کی مصنوعات (کتابیں۔کیسٹس اور ویڈیو سی ڈیز) کا دائرہ کار پاکستان کے تمام بڑے بڑے شہروں‌تک پھیل چکا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی ایم۔آئی۔ایس کی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت پاکستان کے علاوہ  سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، انگلینڈ، بھارت اور امریکہ میں بھی ایم۔آئی۔ایس کی مصنوعات اپنی جگہ بنا رہی ہیں اور اب اس ویب سائٹ کے ذریعے دنیا بھر کے بچوں‌تک پہنچنا مزید آسان ہوگیا ہے ۔

شعبہ جات :
ایم۔آئی۔ایس اس وقت بچوں کے لیے نصابی اور غیر نصابی، تعلیمی اور تفریحی مواد کو انتہائی بہترین خطوط پر تیار کررہا ہے۔اس وقت ایم۔آئی۔ایس مندرجہ ذیل دو اہم شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔
اسٹوڈیو اینڈ پبلشنگ
 شعبہ اسٹوڈیو جہا ں ‌پر بچوں‌کے لیے انتہائی سبق آموزکہانیاں، کھل کھلاتے اور مسکراتے خاکے اور تاریخی فیچرز پر مبنی آڈیو کیسٹس اور کارٹون اینی میشن پر مبنی ویڈیو سی ڈیز تیار کی جاتی ہیں (تفصیل کے لیے ۔۔۔)
شعبہ پبلشنگ جہاں بچوں کے لیے کہانیاں، معلومات عامہ اور تفریح مواد پر مبنی کتب کی اشاعت ہو تی ہے (تفصیل کے لیے ۔۔۔)

 
 
Best View 1024 * 786 Copy Right 2009