پیارے ساتھیوں ،محترم والدین اور اساتذہ کرام ، ایم۔آئی۔ایس آپ سب کو ایک اہم ترین سلسلہ کی طرف دعوت دیتا ہے۔ ہم اپنی ویب سائیٹ پر “آپ کے مسائل“ کے عنوان سے ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں ۔ جس میں بچے اپنی تعلیم، ادارہ، اساتذہ گھریلو مشکلات یا دوستوں کی جانب سے کوئی مسئلہ درپیش ہوں تو انہیں ہمیں ارسال کریں اس کے علاوہ اساتذہ کرام کو والدین اور ادارہ میں موجود تعلیمی پالیسیوں یا سسٹم کی بہتری کے لیے کچھ تحریر دینا چاہتے ہوں تو وہ بھی شامل کریں اور والدین ہمارے پیارے پیارے دوستوں کی پڑھائی کے متعلق کچھ مشورہ یا شکایات بھیجنا چاہتے ہوں یا کچھ اداروں کے نظام کے متعلق یا بہتر تعلیمی اور تربیتی ماحول کے لیے کچھ کہنا چاہتے ہوں تو ہمیں اس عنوان کے تحت ارسال کریں۔
لکھتے وقت چند باتوں کا ضرور خیال رکھیں کے بات مختصر اور بامقصد ہو، نیز الفاظ کے چناو میں اس بات کا خیال رکھیں کے کسی کی دل آزاری یا بے ادبی یا تحقیر نا ہو نیز یہ ویب سائیٹ ہر ایک کے لیے ہے لہذا ایسی تحریر یا سوال یا مشورہ یا تنقید قطعا شائع نہیں کی جائیگی جو کہ اخلاقیات کے دائرہ سے باہر ہوں۔۔۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایم۔آئی۔ایس اور آپ سب کا ساتھ بہتر انداز میں رواں رہے گا کیونکہ اس میں موجود ہے ۔۔۔۔۔
شامل ہے ہم سب کے بچوں کا بہتر مستقبل
|